پشاور ہائیکورٹ: احسان اللہ احسان پر مقدمہ چلانے میں ناکامی پر اداروں سے جواب طلب

پشاور:پشاور ہائی کورٹ نے کالعدم تحریک طالبان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان پر مقدمہ نہ چلانے کے خلاف توہین کی درخواست پر  ریاستی اداروں کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی۔جسٹس اکرام اللہ خان اور جسٹس اعجاز انور نے درخواست کے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 15 روز میں جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی کی۔عدالت میں مذکورہ درخواست 2014 میں آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے حملے میں شہید ہونے والے طالبعلم کے والد فضل خان نے دائر کی تھی۔درخواست میں موقف اختیار کیا کہ فریقین نے احسان اللہ احسان کو سابق حکومت کی جانب سے مبینہ معافی کے منصوبے کے خلاف دائر درخواست پر دیے گئے عدالتی حکم کی سنگین خلاف ورزی کی۔درخواست میں چیف آف آرمی اسٹاف، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی، خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹری اور وزارتِ داخلہ، دفاع، قانون اور پارلیمانی امور کو فریق بنایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں