افغان صدرکا ایک اور محافظ کابل میں قتل

کابل:افغان صدر کی حفاظت کی خدمات انجام دینے والی کمپنی (پی پی ایس)کے ایک اور رکن کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گولی مار کر ہلاک کردیاگیاہے، مقامی میڈیا نے اتوار کو خبر نشر کی کہ ٹارگٹ کلنگ کا تازہ ترین واقعہ مقامی میڈیا کے مطابق واقعہ تے مانی کے علاقہ میں ہفتہ کی شام کو پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 1 شخص زخمی رپورٹ کے مطابق کسی نے بھی قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی یہ حملہ اس طرح کے حملوں کے سلسلہ میں تازہ ترین ٹارگٹ کلنگ ہے۔4اپریل کو کابل کے مغرب میں مضافاتی ضلع پغمان میں ایک پی پی ایس رکن کو گولی مار کر ہلاک کردیاگیا تھا جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہوگیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں