عید الاضحی پر ایک اور خطرناک وائرس پھیلنے کا خدشہ

لاہور: عید الاضحی پر ایک اور خطرناک وائرس پھیلنے کا خشہ ظاہر کردیا گیا، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے الرٹ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے عید الاضحی پرکانگو وائرس کا الرٹ جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ضلعی افسران کو کانگو وائرس سے بچا کے لیے منڈیوں میں خصوی اقدامات کی ہدایت بھی کردی گئی، منڈیوں میں تمام جانوروں کو لائیو اسٹاک جانوروں کی مانیٹرنگ کرے گا، قربانی کا جانور خریدنے سے پہلے تسلی کریں اس پر چیچڑ نہ ہوں، محکمہ لائیو اسٹاک کے مشوے سے کرم کش ادویات ادویات کا استعمال کیا جائے۔علاوہ ازیں عالمی وبا کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا الرٹ جاری کردیا گیا، ڈی جی ایچ ایس آفس اور سی ای اوز ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو پورے پنجاب میں ہدایات جاری کردی گئیں، سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے لاہور میں کورونا کیسز بڑھنے کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاون کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا توپر ہجوم جگہوں کو دوبارہ بند کیا جا سکتا ہے، کیوں کہ ہمیں کورونا کی چوتھی لہر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، چوتھی لہر سے بچنے کیلئے شہریوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا، کچھ دنوں سے کورونا کیسز کی مثبت شرح میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، تمام کاروباری مراکز اپنے متعلقہ ایس او پیز اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں، ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا توپر ہجوم جگہوں کو دوبارہ بند کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچا صرف بروقت ویکسی نیشن ہے، شہری بغیر ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے پرہیز کریں،پر ہجوم جگہوں پر نہ جائیں، شہری سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں جب کہ 18سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا سے بچا کی ویکسین لازمی لگوائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں