اوتھل کھرڑی ندی میں نوجوان پانی میں ڈوب کر جاں بحق

اوتھل: اوتھل کے تفریحی مقام کھرڑی ندی میں ایک نوجوان گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق،تفصیلات کے مطابق پیر کی شام اوتھل سے دس کلومیٹر دور تفریحی پہاڑی مقام کھرڑی کے علاقے میں گہرے پانی ڈوب کر گورنمنٹ کالج آف ایلیمنٹری ایجوکیشن اوتھل کے لائبریرین جاوید اقبال کے جواں ساں بیٹے اور گورنمنٹ ماڈل ہائیر سکینڈری سکول اوتھل کے ایس ایس ٹی زاہد اقبال، گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول اوتھل کے کلرک کاشف اقبال کے بھتیجے فہد علی ولد جاوید اقبال عمر تقریباً 18 سال سکنہ کچا کالونی اوتھل جو کہ دوستوں کے ساتھ پکنک منانے گئے تھے لیکن نہاتے ہوئے اچانک گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔جسے DHQ ہسپتال اوتھل لایا گیا جہاں لائف ٹرسٹ کے رضاکاروں نے غسل دیا بعد ازاں نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔اطلاح ملتے ہی شہر میں کہرام مچ گیا۔متوفی ایک ہر دلعزیز شخصیت کے مالک تھے۔مرحوم کو آری پیر قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردِ خاک کردیا گیا،جنازے میں پورا شہر امنڈ آیا اور سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں