بٹ کوائن کی قیمت میں اضافہ، ایک بٹ کوائن 64لاکھ پاکستانی روپے تک پہنچ چکی ہے

اسلام آباد:ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایمازون کا ایک اعلان ڈیجیٹل کرنسی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا سبب بن گیا۔ 26 جولائی کو بٹ کوائن کی قیمت میں 12.5 فیصد کا اضافہ ہوا جس کے بعد کچھ وقت کے لیے 64 لاکھ پاکستانی روپوں تک پہنچ گئی۔ ای کامرس کمپنی ایمازون کی جانب سے گزشتہ ہفتے ڈیجیٹل کرنسی اینڈ بلاک چین پراڈکٹ لیڈ کی ملازمت کا اشتہار سامنے آیا تھا، جس کے بعد دنیا میں یہ خبر پھیل گئی کہ ایمازون کرپٹو کرنسی کے حوالے سے منصوبہ بندی کر رہی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے دیگر کرنسیوں کو قبول کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے جبکہ کمپنی کی جانب سے 2022 میں اپنی ڈیجیٹل کرنسی بھی متعارف کروانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔اس کا آغاز بٹ کوائن سے ہوگا جو کرپٹو پراجیکٹ کا اہم ترین ابتدائی مرحلہ ہوگا اور یہ ہدایات براہ راست جیف بیزوز کی جانب سے آئی ہیں۔ ایمازون کی جانب سے بٹ کوائن کو قبول کرنے سے عالمی سطح پر ڈیجیٹل کرنسی کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ 16جون کے بعد پہلی مرتبہ بٹ کوائن میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ گذشتہ ہفتوں میں بٹ کوائن کی قیمت 60 ہزار ڈالرز سے کم ہوکر 30 ہزار ڈالرز تک پہنچ گئی تھی۔ خیال رہے کہ کسی حقیقی کرنسی کے مقابلے میں بٹ کوائنز یا دیگر کرپٹو کرنسیز ہر طرح کے ضابطوں یا حکومتی کنٹرول سے آزاد ہے اور اس کا استعمال بہت آسان ہے۔اس وقت اسے متعدد ممالک جیسے کینیڈا، چین اور امریکہ وغیرہ میں استعمال کیا جارہا ہے تاہم دنیا میں انٹرنیٹ تک رسائی رکھنے والا ہر شخص اس کرنسی کو خرید سکتا ہے۔اس کرنسی کی لین دین کے لیے صارف کا لازمی طور پر بٹ کوائن والٹ اکانٹ ہونا چاہئیے جسے بٹ کوائن والٹ اپلیکشن ڈان لوڈ کرکے بنایا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں