سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف بات کرو تو پکے کے ڈاکو نوٹس بھجوا دیتے ہیں، حلیم عادل شیخ

کراچی: سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف بات کرو تو پکے کے ڈاکو نوٹس بھجوا دیتے ہیں۔

اپنے وڈیو بیان میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ کے وزیر کچے کے ڈاکووں کے سرپرست بنے بیٹھے ہیں، کراچی کے چنیسر گوٹھ میں منشیات فروشی کے کاروبار کی کون سرپرستی کرتا ہے، ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان کی رپورٹ میں سب کچھ سامنے آچکا ہے۔

حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کسی کی دھمکی میں نہیں آئیں گے نہ کسی نوٹس کا جواب دونگا، عدالت جائیں کیس کریں تمام ثبوتوں کے ساتھ جواب پیش کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں