ایس او پیز پر عمل اور ویکسینیشن ڈرائیو میں تیزی کی ضرورت ہے، شیری رحمن

اسلام آباد: نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ کرونا کیسز کی شرح 9.7فیصد ہوگئی،ایس او پیز پر عمل اور ویکسینیشن ڈرائیو میں تیزی کی ضرورت ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کورونا کی مثبت کیسز کی شرح 7.9 فیصد ہو گئی ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 4100 کیسز رپورٹ ہوئے جو گزشتہ 2 ماہ کے دوران ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد ہے، 70 فیصد کیسز ڈیلٹا ویرئنٹ کے ہیں، یومیہ ٹیسٹنگ ابھی تک 52 ہزار ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایس او پیز پر عمل اور ویکسینیشن ڈرائیو میں تیزی کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں