یکم اگست سے پیٹرول کی قیمت میں1روپیہ 70پیسے اضافے کا امکان

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری بھیج دی۔
ذرائع کے مطابق سمری میں پیٹرول ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں