پاکستان کو عسکری ادارے کنٹرول کرتے ہیں،نواب رئیسانی
کوئٹہ:سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھاہے کہ فاطمہ جناح کو جنرل ایوب نے غدار قرار دیاذلفقاد علی بھٹو نے بھارت سے 92ہزار جنگی قیدیوں کی رہائی اور پاکستان کو ایٹم بم دیا ان کو پھانسی دے کر شہید کیا۔خان قلات نے ہماری آزاد ریاست کی پاکستان کے ساتھ الحاق کیا انہیں 3سال قید میں نظربند رکھا۔ یہ ہمارا حال تہتر واں سال ہے،عمران خان کیا خوب کہتے ہیں افغانستان میں غلط تاثر موجود ہے کہ پاکستان کو عسکری ادارے کنٹرول کرتے ہیں جو سراسر پروپیگنڈہ ہے۔عوام سیاسی دوربین سے ہر حرکت دیکھتے ہیں؟ بریگیڈئیرصدیق نے ہمیں کہا کہ جام یوسف کو ووٹ دیں ہم تمہارا گاؤں مہر گڑھ ابھی کھول دیں گے توکنٹرول کس کا ہے؟۔
Load/Hide Comments


