نیب نے شہبازشریف خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کیخلاف اعتراضات پر جواب عدالت میں جمع کرادیا

لاہور: قومی احتساب بیورو(نیب)نے (ن) لیگ کے صدر شہبازشریف خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کیخلاف اعتراضات پر جواب عدالت میں جمع کرادیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا کو بحث کیلئے طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق شہبازشریف خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست میں اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ احتساب عدالت نے حقائق کے برعکس شہبازشریف خاندان کے اثاثے منجمد کئے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت شہبازشریف،سلمان شہبازسمیت دیگر کے اثاثے منجمد کرنے حکم پر نظرثانی کرے،قانون کے مطابق اثاثے منجمد نہیں کئے جا سکتے،نیب نے شہبازشریف خاندان کے اعتراضات پر جواب جمع کرادیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا کو بحث کیلئے طلب کرلیا،عدالت نے شہبازشریف خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کیخلاف اعتراضات پر سماعت30 مارچ تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں