کوئٹہ کی تیزی سے بڑھتی آبادی نے ٹریفک کے سنگین مسائل جنم دیئے

کوئٹہ؛صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی تیزی سے بڑھتی آبادی نے جہاں بہت سے شہری مسائل کو جنم دیا وہاں ٹریفک کے مسائل اوور سپیڈنگ کے باعث ٹریفک حادثات میں بھی نمایا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ایئر پورٹ روڈ ہنہ اوڑک روڈ کوئٹہ شہر کیمشرقی و مغربی بائی پاس ہتہ کہ نواں کلی بائی پاس پر بھی تیز رفتار ی اور اوور سپیڈنگ کے باعث حادثات روز کا معمول بنتے جارہے ہیں اور اس کی شرح میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔ جبکہ رات گئے کوئٹہ شہر میں تیز رفتاری کے باعث گاڑیوں و موٹر سائکلوں کے خوفناک حادثات نئی با ت نہیں رہی اور ان حادثات میں کئی قینتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں اور لاتعداد شہری عمر بھر معذوری کی سزا بگھت رہے ہیں دوران ڈرائیونگ آپ کی معمولی غفلت کئی ہنستے بستے خاندانوں کو عمر بھر کا روگ لگا دیتی ہے۔ کوئٹہ شہر میں بلوچستان پولیس کے شعبہ ٹریفک پو لیس کی جانب سے شہر میں ٹریفک کے بڑھتے مسائل کے تدارک اور تیز رفتاری کے باعث حادثات کی روک تھام کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے گئے مگر تیز رفتاریکے باعث حادثات کی روک تھام آج بھی ایک بڑا اور سنگین مسئلہ ہے۔ابتدائی طور پر کوئٹہ کینٹ میں سڑکوں پر برق رفتار گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے اور خود کا نظام کے ذریعے ان شاہراہوں پر سپیڈ سے تجاوز کرنیوالی گاڑیوں کو کنٹرول کرنے کیلئے جدید نظام اور سپیڈ چیک کیمرے نصب کئے گئے ہیں جو گنجان آباد علاقوں کی شاہراہوں پر حد سے تجاوز کرنیوالی رفتار پر نظر رکھتے ہیں اور اس خود کار نظام سے اوور سپیڈ ہونے والی گاڑی کا چالان کیا جاتاہے کوئٹہ کینٹ میں ملٹری پولیس کی جانب سے سپیڈ چیک کیمروں کی تنصیب سے ٹریفک حادثات میں 80 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اسکے علاوہ موٹر وے پولیس نے بڑی شاہراہوں پر سپیڈ چیک کیمرے نصب کئے جسکے بہتر نتائج سامنے آئے اور مزید کئی قیمتی جانیں محفوظ ہوگئیں کوئٹہ شہر کے ایئر پور ٹ روڈ کے علاوہ مشرقی بائی پاس خاص طور سے مغربی بائی پاس جہاں روزانہ سینکڑوں چھوٹی بڑی گاڑیاں تیزی سے اپنا سفر طے کرتی نظر آتی ہیں ان شاہرہوں پر سپیڈ چیک کیمروں کی تنصیب وقت کی ضرورت بن چکی ہے۔ کوئٹہ جیسے بڑے شہر میں ایئر پورٹ روڈ اور بائی پاس شاہراہوں پر سپیڈ چیک کیمرے نصب کرکے بڑھتے ٹریفک مسائل پر قابو پایا جا سکتاہے وہاں خود کار سپیڈ چیک کیمروں سے رفتار کی حد پار کرنیولی گاڑیوں کا چالان کرکے انہیں لگام دی جاسکتی ہے دوسری جانب راہ چلتے افراد اورن شاہراہوں کے اطراف روزمرہ کام ممیں مصروف افراد کی زندگیاں محفوظ بنائی جا سکتی ہیں ملک کے تمام بڑے شہروں میں سپیڈ چیک کیمرے کا نظام ٹریفک حادثات کی روک تھام میں موثر ثابت ہوا ہے بلوچستان حکومت اور ٹریفک پولیس کے اعلی حکام کو چاہئے کہ کوئٹہ کی ان بڑی شاہراہوں پر سپیڈ چیک کیمرے کا خود کار نظام نصب کریں تاکہ ان حادثات کی روک تھام ہوسکے اور مزید قیمتی جانوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچایا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں