پاکستان نے افغان امن کانفرنس منسوخ کر دی

اسلام آباد(انتخاب نیوز)پاکستان افغان رہنماوں کے پاکستان مخالف رویے کے سبب انتہائی خاموشی اور غیر محسوس طریقے سے افغان امن کانفرنس کو منسوخ کر دیا۔پاکستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق افغان حکومت کے رویے سے مایوس ہو کر پاکستان نے مجوزہ ‘افغان امن کانفرنس‘ منسوخ کی ہے۔ اس کانفرنس کا مقصد جنگ زدہ ملک میں امن کے قیام کی کوشش تھی اور اس میں افغانستان کی اعلی سیاسی قیادت نے بھی شرکت کرنا تھی۔ تاہم پاکستان کے ایک اعلی عہدیدار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس منصوبے کو اب ترک کر دیا گیا ہے۔یہ امن کانفرنس پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں سترہ سے انیس جولائی کے درمیان ہونا تھی۔ گزشتہ ماہ ازبکستان میں افغان صدر اشرف غنی نے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کے دوران مجوزہ کانفرنس کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ دریں اثنا ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان اور وزرائے خارجہ کی سطح پر افغانستان پر ایک علاقائی کانفرنس منعقد کرنے پر غور کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں