کرونا وائرس، تفتان بارڈر مکمل سیل، شہر خالی،ہو کا عالم
کرونا وائرس کا خوف،پاک ایران سرحد مکمل طور پر سیل تفتان بارڈر ویران شہر میں ہو کا عالم تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کے سبب پھیل جانے والی خوف اور ایران میں ہونے والی اموات کے کے باعث پاکستان نے تفتان سے منسلک اپنی سرحد چند روز قبل مکمل طور پر سیل کردی ہے جس کی وجہ سے سرحدی شہر تفتان سمیت پورے ضلع چاغی میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہونے لگی ہیں جبکہ تفتان شہر کی سڑکیں مکمل طور پر ویران دکانیں اور مارکیٹیں بند ہوچکی ہیں سرحدی شہر میں کام کرنے والی دوردراز کے مزدوروں نے شہر چھوڑ کر اپنے اپنے علاقوں کا رخ کرلیا ہے شہر میں ہو کا عالم ہے دوسری جانب اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ قلت کا بھی اندیشہ ہے کیونکہ ہمسایہ ملک ایران سے اشیاء خوردونوش کی ترسیل بھی بند ہوچکی ہے پاکستان میں کرونا وائرس کے دو کیسز سامنے آنے کے بعد سرحدی شہر تفتان میں مذید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ وائرس سے بچاو اور احتیاطی تدابیر کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے مذید سخت اقدامات کردی ہے