کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں،ظہور بلیدی
کوئٹہ:صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ گلوبل وائرس سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت نے 30کروڑ ریلیز کر لئے افغانستان ایران بارڈر ز مکمل سیل کر کے اسکریننگ کا عمل جاری ہے ایک ماہ قبل ایران سے 7ہزار 6سو 64میں سے 27سو 21کا تعلق کوئٹہ سے تھا جن میں سے 7سو افراد کی اسکریننگ مکمل ہوچکی ہے بلوچستان میں کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا اپوزیشن ان ہنگامی حالات میں بھی سیاست چمکانے کے بجائے حکومت کاساتھ دیں ان خیالات کااظہار انہوں نے پی ڈی ایم اے دفتر میں پریس کانفرنس کے موقع پر صوبائی وزیر پی ڈی ایم اے میرضیاء اللہ لانگو،ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی،ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران زرکون بھی شریک تھے صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کرونا وائرس کے حوالے سے ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے کراچی اسلام آباد میں تصدیق ہونے کے بعد بلوچستان حکومت الرٹ ہے ایران اور افغانستان بارڈر سیل کردیا گیا ہے ہمارے زائرین ایران کے شہر قم گئے ہیں ان کی واپسی کیلئے اقدامات کررہے ہیں وفاقی حکومت نے بلوچستان حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کیا ہے 5ہزار کے قریب پاکستانی ایران میں پھنسے ہوئے ہیں تفتان میں ڈاکٹرز کی ٹیم پہنچ گئے ہیں ایرنا میں پھنسے زائرین کو ہزار،ہزار کر کے پاکستان لائیں گے اور ان کی اسکریننگ کرینگے بلوچستان حکومت تیار ہے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہم سب کو کردار ا دا کرنا ہوگا بلوچستان حکومت نے آگاہی مہم چلائی ہے بلوچستان کے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کافیصلہ کر لیاہے میڈیااپوزیشن عوام کو ایک پیچ آنا ہوگا پھر ہم گلوبل وائرس کو روکنے میں کامیاب ہوں گے تفتان بارڈر پر تمام انتظامات پورے ہیں ڈاکٹرز کی کمی کی پوری ہوگئی ہے اپوزیشن کے پاس کو ئی بھی تجاویز ہیں ہمیں دے سکتے ہیں اس صورتحال میں سیاست کی دکانداری نہیں کرنی ہے بلوچستان میں ایک ماہ پہلے ایران سے بلوچستان آنے والے 7ہزار 6سو 64میں سے 27سو 21کا تعلق کوئٹہ سے تھا جن میں سے 7سو افراد کی اسکریننگ مکمل ہوچکی ہے تفتان بارڈر پر 3ہزار کے قریب خیمے لگا دیئے گئے ہیں تفتان میں 16کنٹینرز پنجگورمیں 4،دالبندین میں 4،کنٹینرز بھیج دیئے گئے ہیں 3ہزار کے قریب ماسک دیئے ہیں محکمہ صحت نے 30کروڑ روپے ریلیز کر دیئے پاکستان ہاؤس میں روزانہ کی بنیاد پر کھانا اور دیگر ضروری اشیاء مہیا کررہے ہیں بلوچستان حکومت نے ایران میں کورنا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد راتوں رات تفتان بارڈر پر ایمر جنسی لگا دی ہے بلوچستان سے کوئی شخص ایران نہیں جاسکے گا جبکہ شیخ رشید نے بھی ٹرین پر مکمل پابندی لگادی ہے بلوچستان حکومت میڈیا اور عوام ایک پیچ پر ہیں سوا بلوچستان کے اپوزیشن نہیں ہے بلوچستان گورنمنٹ نے ایک ہفتے سے سب کچھ سنبھا ل لیا ہے افسوس کی بات ہے کہ وزیر اعلیٰ کے زیر صدارت کورنا وائرس سے نمٹنے کیلئے اہم اجلاس ہورہا تھا لیکن اپوزیشن کے نعرے اجلاس میں آرہے تھے اپوزیشن عوام کی خیر خواہ نہیں ہے صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ جانگی میرا علاقہ ہے وہاں کورنا وائرس رپورٹ نہیں ہوا ہے اپوزیشن اسمبلی میں سوشل میڈیا کی جھوٹی خبروں پر سیاست کررہی ہے ہم سب کو ایک ہونا پڑے گا اور اس کا مقابلہ کرینگے۔