بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں آٹھ اراکین کی رخصت کی درخواستیں منظور کی گئیں
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں آٹھ اراکین کی رخصت کی درخواستیں منظور کی گئیں۔ پیر کے روز ڈپٹی سپیکر سردار بابرخان موسیٰ خیل کی زیرصدارت بلوچستان اسمبلی کے منعقدہ اجلاس میں سیکرٹری اسمبلی نے صوبائی وزراء و اراکین میر ضیاء اللہ لانگو، سردار سرفراز چاکر ڈومکی، عبدالخالق ہزارہ، میر عمرخان جمالی، سید عزیز اللہ آغا، ثناء بلوچ، لیلیٰ ترین اور شکیلہ نوید دہوار کی رخصت کی درخواستیں پیش کیں جن کی ایوان نے منظوری دی
Load/Hide Comments


