مند کی میں پہلی بار وال پینٹنگ، بلیدہ اور تربت سے آرٹسٹ کی شرکت

تربت:مند کی تاریخ میں پہلی بار شانداروال پینٹنگ منعقدہوا بلیدہ اور تربت سے آرٹسٹ کی شرکت، مند سے مرد وخواتین آرٹسٹوں نے بھی اپنے کمالات دکھادیئے، یہ وال پینٹنگ پروگرام مند مکران کی سیاسی وسماجی شخصیت میرفداحکیم رند نے 14 اگست جشن آزادی پاکستان کی مناسبت سے اپنے ذاتی تعاون سے گزشتہ روز پیر کو منعقد کیا۔ وال پینٹنگ کیلئے ضلع کیچ کے سب تحصیل مند کے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سْورْو کی دیوار کا انتخاب کیاگیا۔ کیونکہ مند پروگرام کے آرگنائزر میرفداحکیم رند کا آبائی علاقہ ہے۔کیچ کے آرٹسٹ نے مینار پاکستان، قائداعظم مزار، فیصل مسجد،ملک کے اہم اور خوبصورت مقامات اور ملکی پرچم پینٹ کیا۔ پینٹنگ پروگرام مند میں ڈپٹی کمشنرکیچ حسین جان بلوچ، بریگیڈیئر نوید احمد، ایف سی کرنل توقیر، ڈی آئی جی شہزاد، سماجی کارکنوں مینامجید، تاج بشیر،غلام حیدر رند عبدالرزاق حاجی احمد عبدالغنی فضل کریم ارشاد حکیم جمیل احمد عبداسلام پسند وارث بلوچ مقامی ٹیچرزاور دیگرسیاسی وسماجی کارکنوں نے دورہ کرکے پینٹنگ کے فنکاروں کے کام کوسراہا۔ ڈپٹی کمشنر حسین جان بلوچ اور کرنل توقیر نے آرٹسٹوں کے بہترین کام پر انہیں شاباشی دی اور حوصلہ افزائی کیلئے انعامات دیئے جبکہ پروگرام کے آرگنائزر میرفداحکیم رند نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے سینئرآرٹسٹ شریف قاضی کو60ہزار روپے کیش، دوسری پوزیشن جان محمد بلوچ کو 40ہزار روپے،تیسری پوزیشن عبدالرزاق کو 20 ہزار اور چوتھی پوزیشن جمیل دیدار کو 20 ہزار روپے دیگر آرٹسٹوں کو 5،5ہزار روپے بطور انعام دیئے اور انکی محنت و لگن،بہترین و دلکش کام کی تعریف کی میرفداحکیم رند نے آرٹسٹ وشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 14اگست کے سلسلے میں بلیدہ، تربت اور مند کے آرٹسٹوں نے بہترین اور خوبصورت پینٹنگ بنایاہے ان کے کام کوسراہاتاہوں اور پینٹنگ ایک آرٹ ہے، آرٹسٹ پینٹنگ کے ذریعے معاشرتی مسائل اجاگر کرنے کیساتھ اپنے ملک کی خوبصورتی اور پاک فوج کی بہادری سامنے لاسکتے ہیں، 14 اگست کی مناسبت سے آج وال پینٹنگ پروگرام کے انعقادکیاہے میرا مقصد اپنے علاقے کے آرٹسٹوں کو اور انکے فن کو سامنے لانا ہے اور وال پینٹنگ کے ذریعے 14اگست یوم آزادی کی اہمیت کو اجاگر کررہے ہیں کیونکہ اس دن ہمارا ملک آزاد ہوا ہے اور ہم الگ ملک پاکستان میں آزادی کیساتھ رہ رہے ہیں. ہندوستان کویہ بات ہضم نہیں ہورہاہے کہ پاکستان خوشحال اور آباد ہو اسلئے وہ ہمارے ملک میں سازش اور دہشت گردی کرتارہتاہے لیکن ہم بلوچ عوام اپنے ملک اور پاک فوج کے ساتھ ہیں اور مرتے دم تک ساتھ رہینگے، انہوں نے کہاکہ آرٹ کے مختلف اقسام ہیں، جسمیں دیوار یا کاغزوں کی سجاوٹ،نقش نگاری بھی ایک آرٹ ہے، جس سے رنگوں سے اپنی اور دوسروں کی جزبات عمدہ طریقے سے ترجمانی ہوتی ہے،انہوں نے کہاکہ پینٹنگ کے بعد آج مند کی یہ دیوار بولنے لگی ہے اور خاموشی سے لوگوں کو مسیج دے رہاہے جو شخص اس راستے سے گزرے گا وہ ان پینٹنگ کو دیکھ کر ضرورکچھ سوچنے پر مجبور ہوگا۔میرفداحکیم رند نے مزید کہاکہ میرا مقصد یہی ہے کہ ان پینٹنگ کے ذریعے لوگوں کو جشن آزادی 14 اگست کے حوالے سے پیغام دینا ہے شعور دیناہے۔ انہوں نے کہاکہ قائداعظم محمدعلی جناح، علامہ محمداقبال اور اس وقت کے بزرگوں نے جدوجہد کرکے قربانیاں دیکھ کر مسلمانوں کی خوشحال زندگی، بلاخوف وخطر اور آسانی سے مذیبی فرائض کی ادائیگی کیلئے یہ ملک بنایاہے۔ ہرسال کی طرح اس سال بھی جشن آزادی 14 اگست تربت، گوادر سمیت بلوچستان بھرمیں جوش و جزبے سے منایاجارہاہے،یہ ملک پاکستان اْس وقت کے ہمارے بزرگوں اور نوجوانوں نے بڑی قربانی سے حاصل کیاہے، اس دن کی مناسبت سے ہم اپنے ملک کے فوجی ہیروز اور فوجی وایف سی کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں