بلوچستان میں کورونا وائرس کی صورتحال گھمبیر نہیں ہے، قاسم سوری

کوئٹہ:پاکستان تحریک انصاف کے وڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ مستحقین میں احساس پروگرام کے تحت رقم تقسیم کاسلسلہ جاری ہے پاکستان تحریک انصاف نے مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا صوبائی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں اختلاف رائے رکھنا جمہوریت کاحسن ہے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی قیادت میں صوبائی حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزکلی دیبہ میں غریبوں میں راشن تقسیم کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے با ت چیت کرتے ہوئے کیا قاسم سوری نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ احساس پروگرام کے تحت مستحقین میں رقوم تقسیم کئے جارہے ہے صوبائی و وفاقی حکومت لاک ڈوان کے باعث مشکلات سے دوچار افراد کی مددکے کئے کوشاں ہے شہرکے مخلتف مقامات پر قائم احساس پروگرام کے تحت 12ہزار روپے فی خاندان تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے مخیرحضرات سے اپیل کرتاہوں کہ مشکل حالات میں لوگوں کی مددکرے بلوچستان میں کورونا وائرس کی صورتحال گھمبیر نہیں ہے کورونا وائرس کے حوالے سے صوبے میں صورتحال تسلی بخش ہے بلوچستان میں کورونا کا کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی جام کمال کی قیادت میں حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے بھر لور اقدامات کررہی ہے اختلاف رائے رکھنا جمہوریت کا حسن ہے،جام کمال کی حکومت مضبوط ہے،خطرے کی بات نہیں راشن کی تقسیم ڈپٹی کمشنرزکے زریعے کی جارہی ہے ارکان قومی وصوبائی اپنی مددآپ کے تحت لاگوں کی دادرسی میں کردار ادا کررہے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں