افغانستان، وزیر خزانہ نے استعفیٰ دے کر ملک چھوڑ دیا
کابل :افغانستان کے قائم مقام وزیر خزانہ ملک خالد پائندہ ملک چھوڑ کر چلے گئے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق خالد پائندہ نے استعفیٰ دے کر ملک چھوڑ دیا ہے۔ ترجمان افغان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ طالبان کی افغان سرزمین پر قبضے میں تیزی کے باعث خالد پائندہ نے استعفیٰ دیا۔ترجمان نے بتایا کہ خالد پائندہ کی ملک چھوڑنے کی دوسری وجہ ان کی بیمار اہلیہ ہیں۔ انہیں بیرون ملک علاج کیلئے لے کر جانا وقت کی اہم ضرورت تھی
Load/Hide Comments


