سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے نام پرفراڈ،آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرلیا گیا

کراچی :احتساب عدالت نے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے نام پر لوگوں کو لوٹنے سے متعلق ریفرنس میں گواہ کے بیان پر جرح مکمل ہونے پر آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرلیا۔ کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے نام پر لوگوں کو لوٹنے سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ نیب کے گواہ ندیم علی نے بیان قلمبند کروایا۔ وکلا کی جانب سے گواہ کے بیان پر جرح کی گئی۔ جرح مکمل ہونے پر عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کردی۔ ریفرنس میں نامزد ملزمان میں وامق یوسف، ظفر صدیقی موتی اور عبدالمجید آدم شامل ہیں۔ نیب کے مطابق ملزمان نے سرمایہ کاری کے نام پر لوگوں سے پیسے بٹورے تھے۔ ملزمان نے مجموعی طور پر 18 کروڑ سے زائد رقم لوگوں سے وصول کیں۔ 69 افراد کی جانب سے نیب میں شکایت کی گئی۔ نیب کی جانب سے ریفرنس 2018 میں قائم کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں