وزیر اعظم کا عزم،کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے،فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا عزم ہے کہ "کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے”،اس ضمن میں تمام صوبائی حکومتوں سے اقدامات اور انتظامات کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے، کرونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کیلئے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے،یہ لاعلاج نہیں قابلِ علاج مرض ہے،اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا عزم ہے کہ "کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے۔
Load/Hide Comments