افغانستان سے ترک فوج کا انخلاء شروع
انقرہ :ترکی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے افغانستان سے اپنی فوج نکالنا شروع کر دی ہے۔نیٹو فورس کے ایک حصے کے طور پر 500 سے زائد فوجی ملک میں تعینات تھے۔اس سے قبل یہ قیاس کیا جا رہا تپا کہ 31 اگست کے بعد ترک فوجیوں کی موجودگی برقرار رہ سکتی ہے تاکہ کابل کے ہوائی اڈے کو چلانے میں مدد کی جا سکے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردغان نے کہا کہ افغانستان کے لیے استحکام ضروری ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ترکی اس مقصد کے حصول کے لیے افغانستان میں تمام فریقوں کے ساتھ قریبی بات چیت جاری رکھے گا۔
Load/Hide Comments


