جلسے جلوسوں اور اجلاسوں سے کام نہیں چلے گا بلکہ اس سے بڑھ کر کچھ کرنا ہوگا،پی ڈی ایم
کراچی:اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا سربراہ اجلاس ہفتہ کو ملک کی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور و خوض کے لئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کے علاوہ آفتاب شیرپاو، پروفیسرساجد میر، اویس شاہ نورانی اور دیگرشریک ہوئے۔ پی ڈی ایم زرائع کے مطابق سربراہ اجلاس میں میاں نوازشریف اور اسحاق ڈار لندن سے ویڈیو لنک کیے ذریعے شریک ہوئے جبکہ مریم نواز بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں موجودتھیں۔پی ڈی ایم میں شامل بلوچستان کی تینوں جماعتوں کے سربراہان شریک نہیں ہوئے جن میں سردار اختر مینگل محمود اچکزئی اور ڈاکٹر عبد المالک شامل ہیں۔سربراہی اجلاس میں بی این پی،نیشنل پارٹی اور پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے وفود اجلاس میں شریک ہوئے۔معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال اور آئندہ کی حکمت عملی پر غورکیا گیا۔اجلاس میں شرک بی این پی اور نیشنل پارٹی کو موقف تھا کہ اب جلسے جلوسوں اور اجلاسوں سے کام نہیں چلے گا بلکہ اس سے بڑھ کر کچھ کرنا ہوگا۔


