مستقبل میں افغانستان صرف افغانوں کا ہوگا کسی اور کا نہیں، ملاعبدالسلام ضعیف

دوحہ: طالبان دور حکومت سے پاکستان میں سابق سفیر ملاعبدالسلام ضعیف نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات امریکی سوچ میں تبدیلی کے نتیجے میں ہوئے اپنی امارت نہیں چھوڑئے ہیں امریکہ سے معاہدے میں افغان حکومت سے مذاکرات کرنے کی شرط نہیں ہے افغان قومی ڈائیلاگ کے ذریعے افغانستان میں ایک قومی نظام کے قیام پر بات ہونہ کہ ایک دوسرے کو تسلیم کرنے کی بات ہو افغانستان میں امریکی کی شروع کی جانے والی جنگ کا انتخاب طالبان اور افغان عوام نہیں کیا تھاہم چاہتے ہیں کہ معاہدے کے بعد افغانستان میں سیاسی عمل شروع ہونا مستقبل میں افغانستان صرف افغانوں کا ہوگا اور کسی اور کانہیں امریکہ بھی چاہتا ہے کہ افغان کسی کے خلاف استعمال نہ ہو انہوں نے کہا کہ افغان طالبان تحریک کے آغاز اور موجودہ صورتحال میں فرق ہے اب ان کا علم،سفارت کاری اور تجربہ بین الاقوامی ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں