چین، فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث 6 افراد ہلاک
ہانگ ژو(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے کے باعث 6 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔مقامی حکام نے ہفتہ کے روز بتایا کہ آتشزدگی کا واقعہ گزشتہ روز سہ پہر تقریبا 4 بجے جیاشان کاؤنٹی میں اسفنج بنانے والی ایک فیکٹری میں پیش آیا۔کمپنی کے انچارج کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ آتشزدگی کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش جاری ہے۔
Load/Hide Comments


