کوئٹہ دھماکے سے متعلق تحقیقات کررہے ہیں،شیخ رشید
کوئٹہ :وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں کافی دنوں سے دہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کوئٹہ دھماکے کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ دھماکے میں 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں کافی دنوں سے دہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں، ہم دھماکے سے متعلق تحقیقات کررہے ہیں۔انھون نے مزید کہا ہے کہ ہم کوئٹہ میں میں اہم کردار ادا کریں گے، جو عالمی حالات کے تناظر میں ہم پردباوَ ڈالناچاہتے ہیں ہم جلد اس سے نکل آئیں گے۔
Load/Hide Comments


