حوثی ملیشیا کے حملے جاری، مآرب میں ایک لاکھ بچے تعلیم سے محروم

صنعاء :حوثی ملیشیا کے حملے جاری ہیں، مآرب میں ایک لاکھ 30 ہزار بچے تعلیم سے محروم ہوچکے ہیں،بڑی تعداد میں شہری نقل مکانی کر کے عارضی کیمپوں میں رہے رہے ہیں،میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کی طرف سے متعدد بار پناہ گزینوں اور مہاجرین کو درپیش خطرات کے بارے میں خبردار کیا گیا۔ بڑی تعداد میں شہری نقل مکانی کر کے عارضی کیمپوں میں رہے رہے ہیں۔ اس کے نتیجے میں اب تک ایک لاکھ 30 ہزار بچے تعلیم سے محروم ہوچکے ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا کے حملوں کے نتیجے میں بے گھر ہونیوالے افراد کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ اس کے نتیجے میں مآرب میں نجی اسکولوں میں پناہ حاصل کرنے والے افراد کی تعداد بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اسکولوں میں پناہ گزینوں کی تعداد گنجائش سے زیادہ ہوچکی ہے۔مقامی حکام بے گھر افراد کے بچوں کے لیے کیمپوں کی کھلی فضا میں کلاس روم کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ یہ نوجوان نئے تعلیمی سال سے محروم نہ رہیں۔اس تناظرمیں نائب وزیر تعلیم علی العباب نے کہا کہ گورنری کے سکول بھرے ہوئے ہیں اور بڑی تعداد میں طلبا کو ایڈجسٹ کرنے سے قاصرہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بے گھر ہونے والے لوگوں کے بچوں کی بڑی تعداد سکولوں میں داخلہ نہیں لے سکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں