طالبان مزید 200 امریکیوں کے انخلا پر رضامند،امریکی حکام کا دعویٰ
واشنگٹن امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں 31 اگست کے بعد رہ جانے والے غیر ملکیوں کے انخلائپر طالبان رضا مند ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان میں رہ جانے والے ان غیر ملکیوں میں 200 امریکی اور دیگر ممالک کے لوگ شامل ہیں۔ انخلا کے لیے امریکی اور دیگر غیر ملکی شہری بذریعہ چارٹر پرواز افغانستان سے نکلیں گے۔ حکام کے مطابق امریکیوں و غیر ملکیوں کے اس انخلا کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے طالبان رہنماؤں پر دباؤ ڈالا ہے
Load/Hide Comments


