وفاقی حکومت کا اسٹیل مل سندھ کے حوالے کرنے سے صاف انکار

کراچی :وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے کہا ہے کہ اسٹیل مل سندھ حکومت کے حوالے نہیں کرسکتے۔ مراد علی شاہ سے صوبائی حکومت تو چل نہیں رہی، وہ اسٹیل مل کیسے چلائیں گے وزیر اعلیٰ پہلے صوبے کو چلاکر دکھائیں، اگر ملک میں ترقی ہونی ہے تو کراچی کو اہمیت دینا ہوگی وہ جمعہ کو گورنر ہاؤس میں گونر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اسٹیل ملز کو پرائیوٹائز کرنا چاھتے ہیں۔مگر ملکی ضروریات پوری کرنے کیلئے کیلئے کراچی میں نجی شعبہ میں مزید اسٹیل ملز لگانی ہونگی،انہوں نے کہا کہ کراچی میں نئی صنعتوں کے قیام کیلئے وزیر اعظم کی ہدایت پر کراچی آیا ہوں، مگر شہر کو زمین کا چیلنج درپیش ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ راوی رویرز پر سرمایا کاری کراچی کے لوگ کر ر ہے ہیں۔ وہ کراچی میں سرمایا کاری نہیں کر ر ہے۔ اگرملکی ترقی ہونی ہے توکراچی کواہمیت دینی پڑیگی۔ہم دوفیصد کی آبادی سے بڑھ رہے ہیں۔ہمیں سترہ دفعہ آئی ایم ایف کے پاس جاناپڑا۔کراچی پرتوجہ دی جائے اوراگراس کی ٹیکس کاپیسہ صنعتی سیکٹرپرلگایا جائے توتیس بلین تک پہنچ سکتاہے۔کل اسٹیل مل گیا۔دس ملین میٹرک ٹن ڈیمانڈ ہے۔اسٹیل مل کوپرائیویٹائیزکرناچاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں