معیشت مستحکم ہو رہی ہے،قاسم سوری

اوستہ محمد:ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے غربت کے خاتمے اور ملک میں عدل و انصاف کا نظام لانے کاتہیہ کر رکھا ہے معیشت مستحکم ہو رہی ہے احساس کفالت پروگرام سے غریب اور پسماندہ طبقے کو اوپر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے وزیر اعطم عمران خان کا وثرن پاکستان کو خودمختار اور با وقار اقوام کی صف میں لانا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو ڈوبتی ہوئی معیشت ورثے میں ملی تھی پاکستان عالمی مالیاتی اداروں کے قرضوں میں جکڑ ہوا تھا ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا تاہم حکومت کی کامیاب معاشی اور خارجہ پالیسی کے سبب پاکستان گرے لسٹ سے نکل رہا ہے ملک کی معیشت آخری ہچکیاں لے رہی تھی صنعت کا پہیہ جام ہو چکا تھا لیکن ہماری حکومت نے پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے کڑوے فیصلے کئے جنکے ثمرات آج ظاہر ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا وقار عالمی سطح پربلند ہو رہا ہے افغان مسئلے کے ہر امن حل کے لئے پاکستان کے کردار کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی افغانستان میں امن کی بحالی کے لئے پاکستان کے کردار کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے انہوں نے برادر ملک چین میں آنے والی کرونا وائرس کی وباء پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان چین کے ساتھ کھڑا ہے انہوں نے کہا پاکستان کو درپیش سنگین معاشی چیلنج سے نمٹنے میں حکومت کو کامیابی حاصل ہوئی ہے معیشت کو ڈی ریل ہونے سے بچا لیا ہے صنعت کا پہیہ رواں ہو چکا ہے جلدہی قوم کو مہنگائی اور بے روز گاری کے مسائل سے نکال کر ملکی اقتصادی اور معاشی صورت حال کوترقی کی جانب گامزن کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں