گیند لگنے سے زخمی ہونے والی خاتون کو رونالڈو نے اپنی شرٹ تحفے میں دے دی

مانچسٹر:مانچسٹر یونایٹڈ کے وارم اپ میچ کے دوران رونالڈو سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیند لگنے سے زخمی ہونے والی خاتون سکیورٹی گارڈ سے خیریت پوچھنے پہنچ گئے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کے وارم اپ میچ کے دوران کرسٹیانو رونالڈو کی ایک جانب سے لگائی گئی ایک کک سے گیند گرانڈ کی سکیورٹی پر مامور ایک خاتون گارڈ کو جا لگی جس سے وہ زخمی ہو کر نیچے گر گئیں۔یہ منظر دیکھنے کے بعد سٹار فٹ باؤلر سے رہا نہ گیا اور وہ سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون سکیورٹی گارڈ کے پاس گئے اور ان سے خیریت دریافت کی، بعد ازاں رونالڈو نے خاتون سکیورٹی گارڈ کو اپنی شرٹ بھی تحفے میں دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں