اسد بلوچ کے تحفظا ت دور کر چکے، عدم اعتما دکی تحریک ناکام ہوگی، عبدالخالق ہزارہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز)صوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ ہمیں مطلوبہ اراکین کی حما یت حاصل ہے، وزیراعلیٰ جام کمال وزیراعلیٰ رہیں گے اپوزیشن اپنا شوق پورا کر لے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے جمعرات کو بلوچستان اسمبلی اجلاس شروع ہونے سے قبل ”انتخاب“ سے کیا، ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے کچھ دوستوں کے تحفظات ضرور ہیں جن سے ہماری بات چیت چل رہی ہے،ہمیں تمام پارلیمانی اتحادی لیڈروں کی حمایت حاصل ہے البتہ پارلیمانی لیڈر اسد بلوچ کے کچھ تحفظات تھے انہیں دور کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن دو مرتبہ پہلے بھی وزیراعلیٰ جام کمال خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لاچکے ہیں لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوئے، اس مرتبہ بھی وہ ناکام ہو نگے،جام کمال خان وزیراعلیٰ ہی رہیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں