ایف آئی اے کی رپورٹ من گھڑت اور یکطرفہ تھی،شوگرملز ایسوسی ایشن

اسلام آباد،: شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی بحران سے متعلق ڈی جی ایف آئی اے کو تفصیلی جواب جمع کرادیا۔شوگر ملز ایسوسی ایشن کی طرف سے 45 صفحات پر مشتمل جواب میں شوگر ملز مالکان پر لگائے جانے والے الزامات کو غلط قرار دیا گیا ہے۔جواب میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کی رپورٹ من گھڑت اوریکطرفہ تھی، تحقیقات کے دوران ہمارا مؤقف شامل نہیں تھا۔جواب میں مزید کہا گیا ہیکہ چینی کے حوالے سے جو اقدامات کیے سب قانونی تھے، اس لیے فرانزک رپورٹ بھی تسلیم نہیں کریں گے اور اگرایف آئی اے سے انصاف نہ ملا توعدالت سے رجوع کریں گے۔واضح رہے کہ ملک میں حالیہ ا ٓٹا اور چینی کے بحران پر ایف ا ٓئی اے نے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی ہے جس میں بتایا گیا کہ چینی بحران سے سب سے زیادہ فائدہ پی ٹی ا ٓئی کے اہم ترین رہنما جہانگیر ترین کو ہوا اور دوسرے نمبر پر وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی کو فائدہ ہوا۔چینی بحران کی رپورٹ پر وزیراعظم نے 25 اپریل کو فرانزک رپورٹ آنے کے بعد کارروائی کا اعلان کیا ہے جب کہ جہانگیر ترین نے اپنے اوپر لگے الزامات کو مسترد کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں