ہرپاکستانی سعودی عرب کے دفاع اور سلامتی کیلئے اس کے ساتھ کھڑا ہے،عارف علوی

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ مضبوط تعلقات اسلامی، ثقافتی اور اقتصادی تعلقات پر مبنی ہیں، تفصیلات کے مطابق جمعرات کو اسلام آباد میں سعودی عرب کے 91ویں قومی دن کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب سے اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، سعودی عرب نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے،صدر مملکت نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور تعاون عالمی سطح پر مثال ہے، انہوں نے یقین دلایا کہ ہرپاکستانی سعودی عرب کے دفاع اور سلامتی کیلئے اس کے ساتھ کھڑا ہے،ولی عہد محمد بن سلمان کے سعودی ویژن 2030 کوسراہتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ یہ ایک تاریخی تبدیلی ہے اور اسلامی تاریخ کا اہم موڑ ہے،صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا کیلئے یہ بدقسمتی ہے کہ عراق، افغانستان اوردیگر مسلم ممالک کو جعلی خبروں کی بنیاد پر نشانہ بنایا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ امت کو جعلی خبروں سے خبردار رہنا چائیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں