نائن الیون واقعہ پر مجھے اب بھی غصہ ہے، مائیک پومپیو

دو حہ:امریکا کے سیکرٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے طالبان کے ساتھ معاہدے کو نسلوں کے لیے امن کا بہترین موقع قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اگر طالبان نے عمل درآمد نہ کیا تو اپنی سلامتی کے لیے امریکا تمام ضروری اقدامات کرے گا۔طالبان نمائندے ملا عبدالغنی برادر کے ساتھ معاہدے پر دستخط کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مائیک پومپیو نے کہاکہ طالبان کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر امریکا سنجیدہ ہے جو امن کا بہترین موقع ہے۔پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ مجھے 11 ستمبر 2001 کے واقعے پر اب بھی غصہ ہے جس کی منصوبہ بندی طالبان کے دور میں افغانستان میں ہوئی تھی۔امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ نے کہا کہ امریکہ اپنے فوجیوں کی جانب سے اپنے خون، پسنے اور آنسو سے حاصل کی گئی کامیابیوں کو ضائع نہیں ہونے دے گا۔ان کا کہناتھا کہ اگر طالبان نے معاہدے پر عمل درآمد نہیں کیا تو امریکا اپنی سلامتی کے لیے جو بھی ضروری ہوگا سب کچھ کرلے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں