عوامی نیشنل پارٹی ہی پشتون خوا وطن کی نمائندہ قومی، سیاسی اور جمہوری جماعت ہے، اے این پی

پشین :عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماں نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی ہی پشتون خواوطن کی نمائندہ قومی سیاسی جمہوری جماعت ہے جو دراصل انجمن اصلاح الافاغنہ خدائی خدمتگارتحریک کی تسلسل کی حثیت سے صدسالہ جہدکو سیاسی وسائنسی بنیادوں پربڑی کامیابی سے اپنی منزل مقصود تک پہنچانے کیلئے تگ ودو کرہی ہے صدسالہ جہد شہدااور اکابرین کی قربانیوں منظم فعال تنظیمی ربط کی مرہون منت ہے لہذا کارکن اور ذمہ داران تنظیم کو فوقیت دیتے ہوئے جدوجہد کو تیز تر کردیں ان خیالات کااظہارعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا صوبائی نائب صدراصغرعلی ترین ضلعی صدر عبدالباری کاکڑتحصیل پشین صدرعبدالخالق کاکڑ اراکین مرکزی کمیٹی عبیداللہ عابدسیدامیرعلی عبدالباری کاکڑضلعی جنرل سیکرٹری صادق کاکڑعبدالبارغرشین غیاث باتورنے تحصیل پشین کیزیراہتمام تربیتی ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئیکیاجس کی صدارت تحصیل صدر عبدالخالق کاکڑ نے کی پہلے سیشن میں شرکا نے پارٹی فعالیت مجوزہ بلدیاتی انتخابات مردم شماری بنیادی یونٹوں کے تنظیمی دوروں اولسی رابطہ مہم باریسیرحاصل بحث کی اورپارٹی مزید فعالیت سے متعلق مختلف تجاویزاورآراپیش کی گئیں مقررین نیخطاب کرتیہوئے کہاکہ بنیادی یونٹوں کیکارکنوں کی تربیتی نشستیں کلیدی اہمیت کی حامل ہے کسی بھی سیاسی جماعت میں بنیادی یونٹ کی اہمیت وافادیت سے انکارممکن نہیں اور یہ ریڈھ کی ہڈی سی حثیت رکھتا ہے عوامی نیشنل پارٹی کو یہ امتیازحاصل ہے کہ وہ جس طرح خطے اورملک میں جمہوریت کی حامی رہی ہے اسی طرح وہ اپنی جماعت کے تنظیمی ڈھانچوں میں بھی مکمل جمہوری عمل پریقین رکھتی ہے مرکز سے لیکرصوبوں اضلاع تحصیل اوربنیادی یونٹ تک مکمل جمہوری رائیاور شفاف جمہوری طریقہ کارکو فوقیت حاصل ہے اوریہ تمام مراحل آئینی طریقہ کارکے تحت سرانجام پاتاہے مقررین نیکہا کہ بہت ساری جماعتیں جمہوریت جمہوریت کی راگ الاپ کر نہیں تھکتی لیکن اپنی جماعتوں میں جمہوری رائیاورکلچر پروان چڑھانے میں ناکام ہے لہذا عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن اور ذمہ داران اپنے اپنیدائرہ اختیار میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں بروقت اداکرکے مجوزہ بلدیاتی انتخابات مردم شماری باریبھرپور آگاہی مہم کو کامیابی سیہمکنارکرائیں اس موقع پر مختلف بنیادی یونٹوں کے تنظیمی دوروں کاشیڈول جاری کیاگیا۔

؎

اپنا تبصرہ بھیجیں