یہ ملک بناہی چوروں کے لئے ہے، مولانا عبدالغفور حیدری
قلات: جمعیت علماء اسلام کے سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ یہ ملک بناہی چوروں کے لئے ہے کوئی آف شور کمپنی کے زریعے ٹیکس چوری کرتاہے کوئی آٹا چوری کرتا ہے کوئی چینی چوری کرتا ہے کوئی پراپرٹی چوری کرتا ملک کے اقتدار پر چوروں کا قبضہ ہے جن کا سربراہ عمران خان ہے عمران نیازی رو ز ڈھنڈورا پیٹتا ہے کہ چوروں کے خلاف کاروائی کرونگا لیکن خود انکے اندر سے چوری ثابت ہو گئی ہے حکومتی عہدیدار ٹیکس چور آٹا چور چینی چور ہے جب حکومت ہی چور ہو توعام آدمی سے کیا گلہ موجودہ حکومت کی ناہلیت اقرباء پروری ثابت ہو گئی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ شاہ ولی اللہ قلات میں ختم نبوت کانفرنس اور دستارفضیلت سے خطاب اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس سے مولانا ڈاکٹر منظور احمد مینگل سابق رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین رکن قومی اسمبلی آغا محمود شاہ سینیٹر مو لا نا فیض محمد سمانی ایم پی ائے اصغر ترین مفتی نور محمد کراچی سردار علی محمد قلندرارنی مولانا بابر عمر مولانا نصیب مینگل مولانا علی شیر شکار پوری حافظ غلام اللہ صاحبزادہ مفتی طیب حیدری مولانا محمد قاسم لہڑی اوردیگر نے بھی خطاب کیا مولانا حیدری نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی سے ثابت ہو گئی ہے کہ کابینہ میں بیٹھے اکثریت چوروں کی ہے قوم کو ان ٹیکس چور آٹا چور چینی طبقے سے نجات کے لئے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دینا ہوگا ان ٹیکس چور ملک کے حکمرانوں نے ملکی معیشت کو تباہ برباد کیاہے مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے پاکستانی عوام غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں آئے روز کی پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے انہوں نے کہا کہ غریب عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے مگر عمران نیازی کہ کہتا ہے کہ ابھی گھبرانا نہیں انہوں نے کہا کہ ان نا اہل حکمرانوں سے نجات کے لیئے مولانا فضل الرحمان اور پی ڈیم ایم کا ساتھ دینا ہو گا کانفرنس سے دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولوی کے بغیر اسمبلی اور ملک نہیں چل سکتا قومی اسمبلی اور سینٹ میں خلاف سنت قوانین بنانے میں جمعیت سب سے بڑی رکاوٹ ہے یہ ملک اسلام کے نام پر بنا ہے مگر ہمارے حکمران ہمیشہ مغرب کو خوش کر نے کے لئے شریعت مخالف اور سنت کے خلاف قوانین بنانے کی کو ششوں میں مصروف ہے انہوں نے کہ جب تک جمعیت علمائے اسلام کے ممبران ایون میں بیٹھے ہونگے جمعیت کے ممبران حکومت کی راستے کی دیوار بنے رہے گی یہ ملک اسلام کے نام پر بناہے اوریہ دینی مدارس کا بہت بڑا کارنامہ ہے کہ شیخ الحدیث علماء اور حفاظ کرام پیدا کررہے ہیں اس موقع پر تیس سے زائد طلباء و طالبات کو قرآن پاک حفظ کرنے پر ان کی دستار بندی کی اور طالبات کی شال بندی کی گئی۔


