میاں منشا نے نشاط گروپ کمپنیز سے 900ملازمین کو فارغ کر دیا

اطلاعات ہیں کہ کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان کے امیر ترین شخص میاں منشا نے بھی اپنے ادارے نشاط گروپ آف کمپنیز سے 900افراد کو ملازمین سے فارغ کر دیا ہے جبکہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے تعلیمی ادارے،بازار اور کاروبار بند ہیں جس سے ملک بھر میں لاکھوں افراد بے روزگار ہوگئے ہیں، اب ایسی حالت میں پاکستان کے معروف امیر شخصیت کا 900ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنا غلط سمجھا جا رہا ہے۔ نشاط گروپ جس کے مالک پاکستان کے مشہور بزنش مین میاں منشا ہیں جو پاکستان کے امیر شخصیات میں جانے جاتے ہیں، سوشل میڈیا میں وائرل ایک ویڈیو میں ایک ملازمین کہ رہا ہیکہ ہم صبح آئے سارا دن کام کیا اور شام کے وقت جب حاضری لگائی تو ہماری حاضری نہیں لگی پوچھنے پر ہمیں بتایا گیا ہیکہ آپ لوگوں کو نوکریوں سے نکال دیا گیا ہے اور ہمیں تنخواہ بھی نہیں دی گئی ہے، ملازمین کا کہنا تھا کہ ہم ماہانہ کروڑوں کما کر ادارے کو دے دیتے ہیں لیکن آج ہمارے تنخواہ ہمیں نہیں دیے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ حالیہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں لاکھوں افراد نوکریوں سے فارغ کر دیے گئے ہیں، ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اب تک پاکستان بھر میں 20لاکھ سے زائد افراد اپنی نوکریاں کھو چکی ہیں جبکہ خیال یہی کیا جا رہا ہے کہ اگر یہ لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہا تو آپریل تک پاکستان بھر سے 1کروڑ افراد بے روزگار ہو سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں