اب بھی خیالوں میں شوہر کے ساتھ چہل قدمی کرتی ہوں، سائرہ بانو
ممبئی :بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار مرحوم کی اہلیہ سائرہ بانو نے کہا ہے کہ میں اور مرحوم شوہر دلیپ کمار اب بھی ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر خیالوں میں چہل قدمی کرتے ہیں۔سائرہ بانو نے اس حوالے سے ایک نوٹ شیئر کیا ہے جس میں کہ انھوں نے اپنی شادی کی آئندہ سالگرہ پر گفتگو کی۔یاد رہے کہ دلیپ کمار اس سال جولائی کے اوائل میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔ تاہم ایک روز قبل انہوں نے دلیپ کمار کے انتقال کے حوالے سے گفتگو کی اور کہا کہ وہ اپنے خیالوں میں اب بھی اپنے مرحوم شوہر کے ساتھ چہل قدمی کرتی ہیں۔
Load/Hide Comments


