کرونا سے امریکہ میں پہلی ہلاکت، آسیان سمٹ ملتوی

واشنگٹن (انتخاب نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس کے دوران امریکہ میں پہلی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے آسیان سمٹ کو ملتوی کر دیا انہوں نے کہا کہ امریکہ میں اس وقت کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد22ہے جبکہ بدقسمتی سے ایک 50 سالہ خاتون وباء کے باعث انتقال کر چکی ہے امریکہ بھی کورونا سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے وائرس سے پوری دنیا کے 60ممالک میں 86406کیسز سامنے آ چکے ہیں امریکہ میں 4مریضوں کی حالت تشویشناک ہے 15مریضوں کی صحت بہتر ہو رہی ہے مزید کیسز سامنے آنے کا خدشہ ہے امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے پوری دنیا میں موجود اپنے طلباء کو واپس امریکہ آنے کا حکم دیدیا ہے چائنا بھی کورونا وائرس سے لڑ رہا ہے ہم نے اپنے تمام سرکاری حکام کو چائنا اور جنوبی کوریا جانے سے منع کر دیا ہے اس وقت ہمارے 300 سے زائد طلباء دنیا کے 29مختلف ممالک میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جن میں سے بڑی تعداد جنوبی کوریا اور 88 اٹلی میں ہیں جنہیں فوری طو رپر امریکہ لایا جا رہا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں