احساس پروگرام کے ذریعے انسانیت کی تذلیل بند کی جائے،مہرین بھٹو
اسلام آباد:ممبر قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق ڈاکٹر مہرین بھٹو نے کہاہے کہ احساس پروگرام کے ذریعے انسانیت کی تذلیل بند کی جائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ 12 ہزار کی امداد دینے سے قبل بزرگ خواتین کو ناچنے پر مجبور کرنا انسانیت کی توہین ہے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے مجبور غریبوں کا مذاق اڑانا بند کیا جا ئے۔ انہوں نے کہاکہ کیا عمران خان اپنی جیب سے غریبوں کی مدد کر رہے ہیں؟ پتہ نہیں نیازی کے ٹائیگر غریبوں کا حشر کریں گے۔
Load/Hide Comments