طالبان نے معاہدے کی پاسداری نہیں کی تو ہم بھی اس سے پیچھے ہٹ جائیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن:امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں تحریک طالبان کے ساتھ طے پائے تاریخی سمجھوتے کو افغانستان میں جنگ کے خاتمے کی طرف اہم قدم قرار دیا ہے اورکہاہے کہ وہ جلد ہی طالبان کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ طالبان سے ڈیل طویل ترین جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد طالبان رہ نماؤں سے ذاتی طور پر ملاقات کریں گے۔امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ طالبان امن کے لیے تیار ہیں، لیکن انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر اس طالبان نے معاہدے کی پاسداری نہیں کی تو ہم اس سے پیچھے ہٹ جائیں گے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی فوج کے انخلاء کے بعد افغانستان کے ہمسایہ ممالک کو اس معاہدے کے بعد وہاں استحکام برقرار رکھنے میں مدد کرنی چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں