افغانستان میں القاعدہ کا خاتمہ کردیا ہے،امریکی وزیرخارجہ

دوحہ:امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکا نے دوحا میں طالبان کے ساتھ ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کرکے افغانستان میں القاعدہ کا خاتمہ کردیا ہے، طالبان اور امریکا کے درمیان تاریخی ڈیل کے بعد افغانستان سے غیر ملکی افواج کے مکمل انخلا کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہاکہ طالبان اب القاعدہ کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کے اپنے وعدے کو برقرار رکھیں اور داعش سے لڑائی جاری رکھیں۔امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ طالبان القاعدہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں سے تعلقات منقطع کرنے کے اپنے وعدوں پر عمل کریں اور فتح حاصل ہونے تک داعش کا مقابلہ جاری رکھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں