نا اہل حکمران ہم پر مسلط ہے، راشد سومرو
اسلام آباد: جے یو آئی (ف) کے رہنما علامہ راشد سومرو نے کہاہے کہ اپوزیشن کی جماعتوں نے جعلی حکومت کے خلاف علم بغاوت بلند کیا، اگر تحریک اسی زور شور سے جاری رہی تو آنے والے انتخابات میں یہ اپوزیشن اقتدار میں ہوگی، آئین پاکستان سے قبل اگر میں تحریک آزادی کیلئے قربانیاں دینے والوں کا اگر میں ذکر نا کرو تو زیادتی ہوگی۔ تحفظ آئین پاکستان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راشد سومرو نے کہاکہ اپوزیشن کی جماعتیں مبارک باد کے مستحق ہے۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی جماعتوں نے جعلی حکومت کے خلاف علم بغاوت بلند کیا، اگر یہ تحریک اسی زور شور سے جاری رہی تو آنے والے انتخابات میں یہ اپوزیشن اقتدار میں ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ آئین پاکستان سے قبل اگر میں تحریک آزادی کیلئے قربانیاں دینے والوں کا اگر میں ذکر نا کروں تو زیادتی ہوگی،نا اہل حکمران ہم پر مسلط ہے۔ انہوں نے کہاکہ قرضہ لیکر خودکشی کرنے والوں نے اٹھارہ مہینوں میں تاریخی قرضہ لیکر ملک کا بیڑا غرق کردیا۔ انہوں نے کہاکہ نوکریاں دینے کے بجائے پرائیوٹ سیکٹر سے پچیس لاکھ لوگ بے روزگار ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ پچاس لاکھ گھر دینے کی دعویدار حکومت نے اینکروچمنٹ کے نام پر ہزاروں لوگوں کو بے گھر کردیا،یوٹرن کو بہادری کہنے والوں کو بتادینا چاہتا ہو کہ یوٹرن لینا بہادری نہیں بزدلی ہوتی ہے۔