مولانا فضل الرحمن کی جان کو خطرہ، ایڈوائزری نوٹس بھجوادیا گیا
اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جان کو خطرہ،ڈی ائی خان پولیس نے مولانا فضل الرحمن کو ایڈوائزری نوٹس بھجوادیا۔ ایڈوائزری نوٹس میں کہاگیاکہ ہمیں ذرائع سے پتا چلا ہے کہ اپ دھشتگردوں کے نشانہ پر ہے، حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپ سے گزارش ہے کہ اپنی حرکت کو خفیہ راز رکھے۔ ایڈوائزری نوٹس کے مطابق اپنے گھر پر سی سی ٹی وی کیمرے لگوائے، اپنی سیکیورٹی اور گھر کیلئے پرائیویٹ سیکیورٹی کا بندوبست کرے۔ایڈوائزری نوٹس کے مطابق لائسنس اور اصلحہ اپنی حفاظت کیلئے پاس رکھے، رات کے وقت بت جا نقل و حرکت نا کریں۔ ایڈوائزری نوٹس کے مطابق اپنے گھر کے دروازے اندر سے بند رکھے۔ ترجمان مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ اس سے قبل مولانا فضل الرحمن پر تین خود کش حملے ہوچکے ہیں، اس قبل بھی مولانا فضل الرحمن کو ایڈوائزری نوٹس موصول ہوچکے ہیں۔ ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے مولانا فضل الرحمن سے سیکیورٹی بھی واپس لے لی ہے، مولانا فضل الرحمن کو اگر کچھ ہوا تو زمہ داران موجودہ حکومت ہوگی