کوئٹہ، لاپتہ افراد بازیابی کمیشن کی ساتویں روزکی سماعت مکمل، ایک بازیاب ہوکر گھر پہنچنے کی تصدیق
کوئٹہ:وفاقی حکومت کی ہدایت پر قائم لاپتہ افراد بازیابی کمیشن نے کوئٹہ میں ساتویں روزکی سماعت مکمل کرلی کمیشن میں تیرہ لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت ایک لاپتہ شخص کے بازیاب ہوکر گھر پہنچنے کی تصدیق ہو ئی۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق کوئٹہ میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن نے ساتویں روز لاپتہ افراد کے کیسز کی سما عت کی کمیشن کی سربراہی ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فضل الر حما ن کررہے ہیں بد ھ کو کمیشن میں تیرہ لاپتہ افراد کے کیسز کی سما عت ہوئی ساتویں روز کی سماعت کے دوران چاغی سے تعلق رکھنے والے ایک لاپتہ شخص کے بازیاب ہوکر گھر پہنچنے کی تصدیق ہوئی کمیشن سات روز کے دوران 86لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کر چکا ہے اس دوران 6 لاپتہ افراد کے بازیا ب کی تصدیق ہوئی دو لاپتہ افراد کا سراغ ملا جبکہ دو ہی لاپتہ شخص کا کیس خارج کیا گیا کمیشن 10روزہ سماعت کے دوران مجمو عی طور پر117لاپتہ افرادکے کیسز کی سماعت کریگا۔


