ژوب، زمین کے تنازع پر تصادم، 10افراد زخمی
ژوب:ژوب گردہ بابر میں زمین کے تنازعہ پر لڑائی ڈنڈوں اور پتھروں کے وار سے 10 افراد زخمی تفصیلات کے مطابق کلی گردہ بابر میں دو فریقین کے درمیان زمین کے تنازعہ پر دونوں آمنے سامنے ھوئے اور ڈنڈوں اور پتھروں کے وار سے دونوں گروپوں سے 10 افراد زخمی ھو گئے جنھیں سول ہسپتال منتقل کیاگیا اطلاع ملتے ہی قبائلی معتبرین اور ضلعی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر دونوں گرپوں کو منتشر کیا
Load/Hide Comments