ہم سینیٹائزر ایکسپورٹ کرنے کی پوزیشن میں ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ ہم آج سینیٹائزر ایکسپورٹ کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ٹیسٹنگ کٹس اور وینٹی لیٹرز کے حتمی ٹرائلز ہو رہے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہم آج سینیٹائزر ایکسپورٹ کرنے کی پوزیشن میں ہیں،ہمیں پاکستانی اداروں اور پروفیشنلز پر فخر ہونا چاہیے، ماسک ہم اپنے بنا رہے ہیں،این 95 ماسک بنانے کے بہت قریب ہیں، ڈاکٹرز کے دستانے، ڈاکٹرز کے لباس ہم نے اپنے بنائے ہیں۔وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہاکہ یہ سب کچھ صرف چند ہفتے پہلے تک ہم صرف امپورٹ کر رہے تھے،مایوس گروپ جو کہتا ہے ہم کچھ نہیں کرسکتے یہ کامیابیاں ان کو بتانے کے لیے کافی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں