کیلا کھانے کی ویڈیو پر شامی مہاجرین کو ترکی سے بیدخلی کا سامنا

انقرہ :ترکی میں مقیم کئی شامی مہاجرین کو کیلا کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرنے کی پاداش میں بے دخلی کا سامنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترک حکام نے بتایاکہ کیلے کھانے کی ویڈیو کو اشتعال دلانے اور مقامی شہریوں اور مہاجرین کے درمیان نفرت پر اکسانے کے الزام کے تحت ان افراد کو ترکی سے واپس بھیج دیا جائے گا۔ شام سے تعلق رکھنے والے ایک بچے سمیت 8 مہاجرین کو مغربی شہر ازمیر سے حراست میں لیا گیا ہے۔ترکی میں مقیم شامی مہاجرین کی کیلے کھانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر آنے کا سلسلہ 17 اکتوبر کو شروع ہوا تھا اور اسی دوران میڈیا کے ایک ادارے نے استنبول کی ایک سڑک پر شامی خاتون اور ترک گروپ کے درمیان ہونے والا مکالمہ ریکارڈ کیا تھا۔ویڈیو میں درمیانی عمر کے کو یہ شکایت کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ آپ لوگو آرام سے رہ رہے ہیں، میں ایک کیلا نہیں کھا سکتا، آپ درجنوں کیلے خرید رہے ہیں۔اسی طرح ایک خاتون نے شامی مہاجرین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ملک میں جنگ نہیں لڑ رہے ہیں لیکن مذہبی رسومات کے لیے واپس جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں