انڈونیشیا میں 6.2 شدت کا زلزلہ

جکارتہ:انڈونیشیا کے مغربی صوبے شمالی سماٹرا میں منگل کو صبح سویرے 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے فوری طور پر کسی نقصان یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی-موسمیات،ماحولیات اور ارضی طبیعیات ایجنسی کے ایک مقامی اہلکار نے منگل کو بتایا کہ اس زلزلے کے باعث سونامی کی بڑی لہریں پیدا نہیں ہوئیں -ایجنسی کے مطابق جکارتہ کے وقت کے مطابق منگل کو قبل از سحر 12 بجکر 04 منٹ (پاکستانی وقت کے مطابق پیر کی ر ات 10 بجکر4 منٹ) پر زلزلہ آیا جس کا مرکز نیاس بارات ضلع سے 130 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا اور اس کی گہرائی سطح سمندر کے نیچے 16 کلومیٹر میں تھی۔ایجنسی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے مغربی سما ٹرا اور آ چے کے قر یبی صو بوں میں بھی محسوس کئے گئے-مزید بتا یا گیا ہے کہ شمالی سماٹرا صوبے کے نیاس بارات، نیاس سیلاتن اور نیاس اترا اضلاع کے ساتھ ساتھ مغربی سماٹرا صوبے کے ضلع مینتاوائی جزائر میں زلزلے کی شدت زلزلہ پیما سکیل پر 3 تا 4درجے ایم ایم آئی محسوس کی گئی۔مقامی اہلکار نے مزید کہا ہے کہ آچے صوبے کے سنگکل ضلع اور شمالی سماٹرا صوبے کے قصبے گنویونگ سیٹولی میں بھی 2سے 3 ایم ایم آئی شدت کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ہنگامی صورتحال بارے اس ایجنسی کے ایک سینئر اہلکار نے منگل کو فون کے ذریعے شِنہوا کو بتایا کہ دونوں صوبوں میں زلزلے کے بعد ہونے والے ابتدائی نقصانات یا زخمیوں کی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں