اسٹیٹ بنک کی ڈالروں کی فروخت کے لیے بائیومیٹرک سسٹم کی نئی ٹائم لائن مقرر
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ایکسچینج کمپنیوں کے لیے 30 جون 2022 کی ٹائم لائن مقرر کی ہے تاکہ بائیو میٹرک تصدیق کے نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے رپورٹ کے مطابق ایس بی پی کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام ای ایس پی کیٹیگریز کو نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) کے ساتھ منسلک رکھنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مربوط نظام کو 30 جون 2022 کی مقررہ ٹائم لائن کے اندر لاگو کیا جائے اسٹیٹ بینک نے 7 اکتوبر کو اوپن مارکیٹ سے ڈالر کی خریداری پر پابندی لگا دی تھی کیونکہ مرکزی بینک نے 500 ڈالر یا یا اس سے زیادہ کی تمام خریداریوں کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کو لازمی قرار دیا تھا. اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ایکسچینج کمپنیوں کو 500 ڈالر اور اس سے زیادہ کے تمام غیر ملکی کرنسی کی فروخت کے لین دین کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کرنی ہوگی اس کا اطلاق 22 اکتوبر 2021 سے تھا تاہم نادرا کے ساتھ بی وی ایس کو منسلک کرنے کے ایک طویل عمل کی وجہ سے اس ڈیڈ لائن کو پورا نہیں کیا جا سکا اسٹیٹ بینک نے بائیومیٹرک تصدیق کے لیے 22 اکتوبر کی آخری تاریخ کے بعد ای سہولت کے ذریعے ایک اور آپشن فراہم کیا جو کہ نادرا کی فرنچائز ہے مرکزی بینک نے ایکسچینج کمپنیوں سے کہا تھا کہ وہ ای سہولت کے ساتھ بائیو میٹرک تصدیق 5 نومبر تک جاری رکھیں. 5 نومبر کے بعد ہر ایکسچینج کمپنی کو بائیو میٹرک تصدیق جاری رکھنے کی اجازت لینا ضروری ہے کیونکہ سسٹم نادرا سے منسلک نہیں ہو سکا اسٹیٹ بینک کے مطابق نادرا نے مطلع کیا تھا کہ اینڈرائیڈ پر مبنی بی اوی ایس کو ای ایس سی کی بنیادی کاروباری ایپلیکیشن کے ساتھ بھی مربوط کیا جا سکتا ہے مرکزی بینک نے نادرا سے درخواست کی تھی کہ وہ بی وی ایس کے نفاذ میں ایس سی سیکٹر کو سہولت فراہم کرے تاہم فی الحال ایس سی ایس سیکٹر کو درپیش تکنیکی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے نادرا نے ای سی بی کے لیے اینڈرائیڈ پر مبنی بی وی ایس پیش کرنے کی تجویز پیش کی. اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی درخواست پر ای سی ایس سیکٹر کو اجازت دی تھی کہ وہ اینڈرائیڈ کی بنیاد پر بی وی ایس کے نفاذ تک نادرا کی ای سہولت نامی اینڈرائیڈ سہولت کی خدمات استعمال کرکے اپنے صارفین کو ایڈجسٹ کرے۔


